شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارت: ہندو لڑکی کے اہل خانہ کے تشدد سے مسلمان لڑکا سیف علی جاں بحق


ممبئی (ویب ڈسیک) بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں پسندیدگی کا اظہار کرنے پر ہندو لڑکی کے گھر والوں نے مسلمان لڑکے سیف علی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ سیف علی اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق راجستھان کے علاقے

بیکانار میں ہندو لڑکی سے ملنے کے لیے جانے والے مسلمان نوجوان جس کی شناخت سیف علی کے نام سے ہوئی ہے کو لڑکی کے اہلخانہ نے اغواء کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعدلڑکی کے مشتعل اہل خانہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ایک تالاب میں پھینک کر چلے گئے۔ لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کے مطابق سیف علی کو ایک عینی شاہد کی نشاندہی پر شہر سے دور ایک تالاب سے نیم مردہ حالت میں برآمد کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق ہندو لڑکی کے اہل خانہ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے سیف علی کو بلایا اور پھر اغواء کر کے سنسان جگہ لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان پر بے انتہا تشدد کیا گیا تھا اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئی تھیں۔ ڈاکٹرز نے سیف علی کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکا۔پولیس نے ہندو لڑکی کے کزن بنٹی سمیت سات افراد کے خلاف اغواء، تشدد اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس