شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

BREAKING NEWS کپتان کا بہت بڑا سیاسی چھکا۔۔ ایک ساتھ پانچ ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ الیکشن 2018قریب آتےہی سیاسی پنچھیوں نے شاخیں بدلنا شروع کر دی ہے ۔ ایک دفعہ پھر پانچ اہم ترین سابق ارکان اسمبلی اور بلدیاتی رہنمائوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا عندیہ دے ڈالا ہے۔ نئے

شامل ہونے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی شاہد خلیل نور ، جڑانوالہ سے (ق)لیگ کے سابق رکن اسمبلی رائے اعجاز ، چنیوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے علی حسن قاضی ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم پی اے لیاقت شوکت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں۔ اسی طرح پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ مانیکا بھی تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے ۔یہ تمام شخصیات بنی گالہ میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے اپنی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس