شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اناللہ واناالیہ راجعون پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنمااوررکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے


نیویارک(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی ایازسومرو نیویارک میں انتقال کرگئے، ایاز سومروطویل عرصے سے علیل تھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو 59 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئے، وہ مین ہیٹن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ایازسومرو گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور علاج کی غرض

سے 20 روز قبل ہی امریکہ گئے تھے۔پیپلزپارٹی کے رہنما ایازسومروحلقہ این اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مرحوم ایازسومرو رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون بھی رہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ایازسومروکی جمہوریت، پارٹی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پارٹی اوربھٹوخاندان ایاز سومرو کے انتقال پرغمزدہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ایازسومرو سے این آئی سی وی ڈی جا کر ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس