شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سوگ، مشہور ترین شخصیت کے انتقال کی خبر آگئی


لاہور(ویب ڈیسک )نامور ہدایتکار شہزاد حیدر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ۔مرحوم کو گزشتہ روز ان کے آبائی شہر قادر پور راواں میںسپرد خاک کر دیا گیا۔انہوں نے پسماندگان میں دو بیوائیں اور چار بیٹے چھوڑے ،انہیں گزشتہ سے پیوستہ شب اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں جناح ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ صبح 5بجے کے قریب انتقال

کرگئے ۔ شہزاد حیدر نے 25سال سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت میں اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے کیا۔ان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم’’ گھبرو پنجاب دا ’’ ریلیز ہوئی، جس میں معروف ولن شفقت چیمہ نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔مرحوم نے 30سے زائد پنجابی اور اردو فلموں کی ڈائریکشن دی۔ان کی سات فلمیں زیر تکمیل تھیں جن میں جگا جگ دا،سہاگ دیاں چوڑیاں،غنڈہ اور دیگر شامل ہیں۔مرحوم کی ریلیز ہونے والی فلموں میں تحفہ پیار دا،دل دیاں لگیاں،پتر مکھن گجر دا،زندگی گزارو ہنس کے ،رانجھے ہتھ گنڈاسااور دیگر شامل ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس