شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے پشاور زلمی کیخلاف لاہور کے پلے آف میچ سے ایک روز قبل بڑی غیر ملکی مدد پہنچ گئی


لاہور (نیوزڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے پشاور زلمی کیخلاف لاہور کے پلے آف میچ سے ایک روز قبل بڑی غیر ملکی مدد پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا ایلیمینیٹر کل قذافی اسٹیدیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس وقت بڑا

دھچکا پہنچا تھا جب اس کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بروقت بڑی غیر ملکی مدد پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے کرکٹر محمود اللہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو لاہور میں جوائن کر لیا ہے۔ محمود اللہ کی شمولیت پر سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ان کی ٹیم مزید مضبو ہوگی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس