شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پی ایس ایل پلے آف میچز،لیسکو کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان


لاہور (نیوزڈیسک)کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری سنادی گئی ، لیسکو نے پاکستان سپر لیگ کے دونوں پلے آف میچوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے اختتامی مراحل کو پہنچ چکا ہے اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش بھی اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے جبکہ پلے آف میچوں

کیلئے پشاور زلمی،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ اسی سلسلے میں لیسکو نے بھی شائقین کرکٹ کے رنگ میں بھنگ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔لیسکو کے چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ میچوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاسوں میں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دونوں پلے آف میچ کل اور پرسوں قذافی سٹیڈیم لاہو ر میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس