شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’سلمان خان میراشوہرہے‘‘اعتراف نے بھارت میں ہلچل مچادی


ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وُڈاسٹار سلمان خان ہمیشہ سے ہی انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کے مداحوں نے انہیں بے شمار محبت اور شہرت بخشی ہے۔دبنگ خان سے متعلق بہت سے سوالوں میں سب سے ذیادہ پوچھا جانے والا سوال ہے کہ وہ شادی کب کریں گے۔ ان کے مداحوں نے جہاں ان کو محبت اور ستائش سے نوازا ہے وہاں بہت بار

انہوں نے سلمان خان کو شدید حیرت میں بھی ڈالا۔ لیکن اس بار ایک لڑکی نے باقی سارے مداحوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لڑکی لوہے کی سیخیں ہاتھ میں پکڑے سلمان خان کے گیلیکسی اپارٹمنٹ میں گھس گئی۔ اور گیلری میں جا کر بلند آواز میں ‘سلمان خان میرا شوہر ہے’ کے نعرے لگانے لگی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اپارٹمنٹ کے چوکیدار وقفے پر تھے۔ دوسرے چوکیدار اس لڑکی کو روکنے میں ناکام ہوگئے۔قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لڑکی بہت اشتعال انگیز تھی۔ اور مسلسل ایک ہی نعرہ لگا رہی تھی۔ اسے غیر مسلح کرنے کے لئے فائیر بریگیڈ استعمال کیا گیا۔ جس کے بعد اسے جانے دیا گیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی نے پولیس کو اطلاع کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔البتہ سلمان خان اس وقت وہاں موجود نہیں تھے۔ کیونکہ ان دِنوں وہ اپنی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس