شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کیاچوہدری نثارن لیگ چھوڑ رہے ہیں ۔۔پارٹی کی جانب سے نظراندازکیے جانے کے بعدسابق وزیرداخلہ نے بڑافیصلہ کرلیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ چودھری نثار آج کل خاموش ہیں اورکہیں نظر نہیں آ رہے ، میری اطلاعات کے مطابق چودھری نثار علی خان عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرتے، چودھری نثار علی خان اس چیز پر ناراض ہیں کہ آپ نے اپنے ایک ملازم سے، جو کونسلر کا الیکشن

بھی نہیں لڑ سکتے تھے، مریم نواز نے ان کے ذریعے چودھری نثار علی خان کی بے عزتی کروائی ہے۔نواز شریف یا شہباز شریف سے اختلافات تو ایک طرف لیکن جب پرویز رشید نے ان پر ذاتی حملے کیے،اس کے بعد چودھری نثار علی خان پر یہ حالت آ گئی تھی کہ آیا اب وہ اس پارٹی میں چل سکتے ہیں یا نہیں، چودھری نثار علی خان نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مزید پارٹی میں نہیں چلا جا سکتا، کیونکہ اگر ملازمین سے ہم پر ذاتی حملے کروائیں گے تو ہم اس طرح سے پارٹی میں نہیں چل سکتے۔چودھری نثار علی خان اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ یہ دونوں بھائی گڈ کاپ بیڈ کاپ کھیلتے ہیں لیکن دراصل دونوں ایک ہی ہیں۔ شہباز شریف وہی کریں گے جو نواز شریف کہیں گے اور خود چودھری نثار علی خان کا بھی یہی ماننا ہے کہ شہباز شریف کے پارٹی صدر بننے سے پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، جو بڑے بھائی کہیں گے وہی کیا جائے گا۔ شہباز شریف اپنے بھائی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں جس میں چودھری نثار علی خان ان کے ساتھ نہیں ہیں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس