شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ماڈل عظمٰی راؤ پر قتل کا الزام ثابت، پھانسی کی سزا دیدی گئی


لاہور(ویب ڈیسک )لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مرکزی ملزمہ ماڈل عظمٰی راؤ کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرمہ کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ عدالت نے مقدمے کے دو شریک ملزمان فاروق الرحمان اور حکیم ذیشان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ عبیرہ کو دوہزار چودہ میں قتل کیا گیا، قتل کے بعد لاش بکس میں ڈال کر لاری اڈے پر پھینک دی گئی۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماڈل عظمٰی راؤ کو پہچان لیا گیا۔ ملزمہ کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے مزید دو شریک ملزمان کی نشاندہی ہوئی۔ عدالت نے تین سال تک کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں چونتیس گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جرم ثابت ہونے پر ماڈل عظمٰی راؤ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس