شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ماریہ شیراپوواکوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا


ماسکو(ویب ڈیسک)روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہیں۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں روس کی ماریہ شرا پووا اور رومانیا کی مونیکا میں جوڑ پڑا۔ روسی سٹار کو رومانیہ کی مونیکا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دو سیٹ جیت کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔۔۔روسی سٹار نے پہلے سیٹ میں

زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ رومانیا کی مونیکا نے ہمت نہ ہارتے ہوئے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چار چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے روس کی کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس