شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سلمان خان کی خواہش پوری نہ ہو سکی، صاف انکار میں جواب مل گیا


ممبئی (نیو زڈیسک )سلمان خان کے پاس پیسوں کی کمی تو نہیں البتہ انکا شمار بھی دنیا کے ان افراد میں ضرور ہوتا ہے جنکے پاس نایاب چیزوں کی کمی ہوتی ہے۔ سلمان خان بھی دیگر امیر لوگوں کی طرح دولت کے زور پر اپنے شوق پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انکا ایک نایاب گھوڑے کو خریدنے کا شوق کروڑوں روپے کی پیشکش کئے جانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ سلو بھائی جو اپنی مختلف فلموں میں کار سے بھی تیز بھاگن

ے والے گھوڑوں پر سواری کر چکے ہیں وہ ایک نایاب نسل کا گھوڑا خریدنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے گھوڑے کے مالک کو دگنی رقم کی پیشکش کی تاہم گھوڑے کے مالک نے پیسوں اور سلمان خان کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا گھوڑا فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان “ثقاب” نامی ایک اعلیٰ نسل کے گھوڑے کو خریدنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے اسکے مالک کو پورے 2 کروڑ روپے کی پیشکش کی تاہم گھوڑے کے مالک سراج خان پٹھان نے انہیں گھوڑا دینے سے معذرت کر لی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس