شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سابق کرکٹرپر11خواتین سے جنسی زیادتی کرنے کاالزام


آکلینڈ (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پر 11 خواتین نے جنسی حملے کرنے کے الزامات عائد ہو گئے۔جیسن روبرٹ نے خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کر دیے ہیں مگر گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھا تاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جا پہنچی ہے۔گذشتہ روز مقامی نیپئر

ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئےاور انھوں تمام الزامات سے انکار کردیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔جیسن روبرٹ بدستور ضمانت پر رہیں گے،انھیں اسی عدالت میں 16 مارچ کو اگلی سماعت پر دوبارہ پیش ہونا ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس