شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نگران وزیراعظم کے لیے تیاریاں شروع ،عوام سے بہترین نام مانگ لئے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) لودھراں میں تحریک کی شکست پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ تحریک انصاف کو لودھراں کی سیٹ ملی تھی لیکن وہاں پر بھی عوام نے ووت کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کردیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شید خورشید

شاہ نے اپنے ایک بیان میں لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست پر رد عمل میں کہا کہ NA-154 میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا اور تحریک انصاف کو لودھراں میں پہلی بار جو سیٹ ملی تھی وہ بھی گنوادی اس کے علاوہ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے نگران وزیر اعظم کیلئے مشارت شروع کردی ہے تاہم وزیر اعظم کی طرف سے نگران وزیر اعظم کے لئے کوئی تجویز نہیں پیش کی گئی انہوں نے کہا کہ عوام اچھے نام تجویز کریں تاکہ بہترین اور قابل اعتبار نگران وزیر اعظم نامزد کیا جاسکے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس