شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی ایک دن میں اسٹار بن گئی


انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں کسی کا راتوں رات اسٹار بن جانا کوئی نئی بات نہیں، تاہم اگر کوئی اتفاقا اسٹار بن جائے تو اس جیسا کوئی خوشنصیب نہیں ہوگا۔پاکستان کے چائے والے اور نیپال کی ترکاری والی لڑکی کے بعد اب ایک لڑکے کو آنکھ مارنے والی بھارتی لڑکی دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گئی ہے۔اگرچہ ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے والی لڑکی

نے یہ ادا حقیقت میں نہیں بلکہ ایک فلمی منظر میں کی، تاہم اس سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اب بھارت سمیت کئی ممالک میں اس لڑکی کے چرچے ہیں۔ہوا کچھ یوں کہ 18 سالہ ملائلم اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ پریاپرکاش وریئر نے اپنی آنے والی پہلی ملائلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کا سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریا پرکاش اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ ایک فنکشن میں موجود ہیں، جہاں انہیں ایک کلاس فیلو لڑکا آنکھوں سے اشارے کرتا ہے۔اپنے نوجوان ساتھی طالب علم کے آنکھوں کے اشاروں کے جواب میں پریا بھی خاموش نہیں رہتیں، بلکہ وہ اس سے بھی 2 قدم آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف انہیں آنکھ سے اشارے کرتی ہیں، بلکہ انہیں آنکھ بھی مارتی ہیں۔پریا پرکاش کی جانب سے اسی منظر کی شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اور محض 3 دن میں اسے اب تک 59 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔اس ویڈیو کو ابتدائی 18 گھنٹے میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔اگرچہ فلم کا یہی گانا رواں ماہ 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، تاہم یہ گانا اس وقت ہی وائرل ہوا، جب پریا پرکاش وریئر نے اس

گانے کا مختصر سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔یہ سین وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے ان کے اسی منظر کو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کیا، جب کہ پریا پرکاش کی ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں۔انٹرنیٹ پر ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد تقریبا تمام بھارتی اخبارات، ٹی وی چینلز و نیوز ویب سائٹس نے بھی پریا پرکاش وریئر کی خبریں شائع کیں، جس کے بعد وہ عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنیں۔بعد ازاں پریا پرکاش وریئر نے ویڈیو کے وائرل ہونے اور اسے 40 لاکھ سے زائد بار دیکھے جانے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اگرچہ پریا پرکاش کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تاہم انہیں شہرت 10 فروری کو شیئر کی گئی فلمی گانے کی ویڈیو کے بعد ہی حاصل ہوئی۔یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش وریئر نے ایک منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق پریا پرکاش دنیا کی تیسری شخصیت بن گئیں، جن کے ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے، اس سے قبل امریکی ماڈل کائلی جینر اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہی وہ

واحد شخصیات تھیں جب کہ ایک دن میں انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد فالوؤرز بنے۔اس فہرست میں کائلی جینر اب تک سب سے اوپر ہیں، جن کے ایک دن میں 8 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے، جب کہ دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو ہیں، جن کہ ایک دن میں 6 لاکھ 50 ہزار فالوؤرز بنے تھے۔پریا پرکاش وریئر کے ایک دن میں 6 لاکھ 30 ہزار فالوؤرز بنے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس