شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور

راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 57، اسلام آباد 52، منگلہ 36، خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں 56، مالم جبہ 46 اور دیر میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 3، مری 1 اور پاراچنار میں 0.5 فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور پاراچنار میں منفی 5، مالم جبہ منفی 4 اور استور میں منفی 03 ریکارڈ کیا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس