شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مریم نواز یاچوہدری نثار۔۔۔۔لیگی رہنمائوں نے اپنافیصلہ سنادیا


لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز کیخلاف ن لیگ کے کئی رہنماوں نے چوہدری نثار کی حمایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری ںثار کی جانب سے واضح الفاظ میں 2 روز قبل کی گئی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھا وہ مریم نواز کو کسی صورت اپنا لیڈر تسلیم نہیں کریں گے۔ چوہدری نثار کا موقف تھا کہ وہ سیاسی یتیم نہیں ہیں۔ ان کی سیاست ابھی اس حد

تک نہیں پہنچی جہاں انہیں اپنے سے جونئیر لوگوں کو سر اور میڈم کہنا پڑے۔چوہدری نثار نے واضح کیا تھا کہ وہ صرف نواز شریف یا شہباز شریف کے ماتحت کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر منصور علی خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف ن لیگ کے کئی رہنماوں نے چوہدری نثار کی حمایت کردی ہے۔ ان رہنماوں میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ یہ رہنما بھی مریم نواز کی قیادت قبول کرنے کو تیار نہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس