شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

لودھراں میں شکست کے بعدبھی کپتان نے ہمت نہ ہاری۔۔۔دبنگ اعلان


اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کامیاب لوگ، ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں انتخابی معرکہ میں شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غلطیوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ان پرقابو پا کر ہی

مضبوطی آتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ شکستہ دل لوگ کبھی اپنی قوت حاصل نہیں کر سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کے لیے سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا، دوہزار اٹھارہ کا الیکشن ہمارا ہوگا۔خیال رہے کہ این اے 154 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی جیت پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے فیصلہ سنا دیا ہے۔واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراقبال شاہ نے ایک لاکھ 16 ہزار590 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس