شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بڑا سیاسی دھماکہ !پانسہ ہی پلٹ گیا بازی الٹ گئی کون بنا؟لودھراں این اے 154کا سیاسی جانشین ؟غیر حتمی غیر سرکاری نتائج نے پنجاب سمیت پورے ملک میں مچادی کر رکھ دی‎


لودھراں (نیو زڈیسک )شہر بھر میں شیر کی دھاڑ، این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں نون لیگ کامیاب، پیر اقبال شاہ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کے علی ترین کا دوسرا نمبر، لیگی کارکنان کا جشن، نعرے بازی اور ہوائی فائرنگ۔ حلقے کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ

116590 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 91230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر 9507 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 3148 ووٹ حاصل کئے ہیں۔این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔حلقے کے مجموعی 338 پولنگ سٹیشنز میں سے 300 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 100840 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 76275 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر 9507 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 2979 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 93779 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 69508 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر 8955 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 2861 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر اقبال شاہ 70970 ووٹ لے کر آگے تھے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 51878 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرتھے۔ تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر 3917 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ نے 1684 ووٹ حاصل کئے تھے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس