شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الیکشن کمیشن سے وہ خبر آگئی جس کا پی ٹی آئی کو کب سے انتظا رتھا بڑی خوشخبری سنادی گئی ، پاکستان مسلم کا بڑا نقصان ہو گیا


لاہور(نیو زڈیسک) صوبائی الیکشن کمیشن نےنی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کے سینٹ الیکشن کے کاغذات جمع کر لیے ہیں ۔تفصلات کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار عندلیب عباس، مسلم لیگ (ن) کے آصف کرمانی اور ہارون اختر کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی اخراجات کا مصدقہ ڈکلیریشن نہ دینے پر

اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی تھی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج دوپہر تک ملتوی کردیا تھا۔اسحاق ڈار کے وکیل نصیر بھٹہ ان کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسحاق ڈار کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کے تائید کنندہ غزالی سلیم بٹ اور تجویز کنندہ منشاءاللہ بٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز تھا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس