شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ایزی پیسہ کازمانہ ہواپرانا۔۔۔اب آپ واٹس ایپ پربھی اپنے پیاروںکورقم بھیج سکیں گے


لاہو (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اب اپنی پسندیدہ ایپ کے ذریعے رقوم کی منتقلی بھی کر سکیں گے۔غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق واٹس ایپ پر ’ایزی پے منٹ‘ کے نام سے نئے فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت صارفین محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال بی ٹا ورژن میں ہے جسے مکمل

تجزیے اور کامیاب تجربے کے بعد باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ فیچر ’اٹیچمنٹ‘ میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں گیلری، آڈیو اور لوکیشن وغیرہ کے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ’پے منٹ‘ کے آپشن کو دبانے سے نئی سکرین میں ’یو پی آئی‘ اکاؤنٹ کا لنک کھلے گا، اگر ’یوپی آئی‘ اکاؤنٹ نہیں ہے تو صارف کو پہلے یہ اکاونٹ لازمی بنانا ہو گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس