شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جنازے کے دوران تابوت دھماکے سے پھٹ گیا، اس میں کیا تھا؟ کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں بلکہ ایسی چیز کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ روز مرنے والے ایک شخص کی آخری رسومات کے دوران تابوت دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس تابوت میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں بلکہ ایسی چیز تھی کہ سن کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر بولٹن میں پیش آیا جہاں مرنے والے کے ورثاءنے تابوت میں ناریل رکھ دیا تھا

جو آخری رسومات کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے تدفین کرنے والی فرم کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کمیونٹی سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈونابال کا کہنا تھا کہ ”برطانیہ میں یہ رجحان تیزی سے پنپ رہا ہے کہ لوگ اپنے مرنے والے افراد کے تابوت میں مختلف اشیاءرکھنے لگے ہیں۔ زیادہ تر لوگ تابوت میں موبائل فونز رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای سگریٹ اور کھانے پینے کی مختلف اشیاءبھی رکھی جاتی ہیں۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ تابوتوں میں ایسی اشیاءمت رکھا کریں کیونکہ اسے ایسے خوفناک حادثات پیش آنے کا خطرہ ہوتا ہے جیسا کہ اس واقعے میں ہوا۔“





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس