شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی،بارشیں کب سے شروع ہونگی ؟جانیے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختو نخوا، فاٹا اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔موسم سرما رخصت ہونے کو ہے، ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم ان دنوں سرد اور خشک ہے۔ وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد میں دسمبر میں بارش کا ایک سلسلہ آیا تھا جبکہ جنوری سے اب تک خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات کو ملک میں داخل ہوگا جس سے پیر اور منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بنوں، پشاور کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بارشوں کے سلسلہ کے دوران مالا کنڈ کوئٹہ ژوب ڈویژن میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران کاغان کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہو گی۔کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں، منگل کے بعد دو روز تک کراچی کا درجہ حرارت 2 ڈگری تک کم ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سلسلہ کے ساتھ ہی دھند کی شدت میں بھی کچھ کمی آ جائے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس