شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن کی اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کے ساتھ دوبارہ شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں


ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن کی اپنی سابق اہلیہ سوزین خان کے ساتھ دوبارہ شادی کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ہریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں نے اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کرلی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے

باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔ہریتھک روشن اور سوزین خان کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش کے لیے دونوں نے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔سوزین خان طلاق کے باوجود بھی بچوں اور سابق شوہر سے ملتی رہیں بلکہ کئی خاندانی تقریبات میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا اور اب ہریتھک روشن اور سوزین کی دوبارہ شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہریتھک اور سوزین کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے اختلاف دور ہوگئے ہیں اور جلد ہی دونوں دوبارہ شادی کرلیں گے۔قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ہریتھک اور سوزین ایک بار پھر نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، تاکہ بچوں کی پرورش میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔دوسری جانب ہریتھک روشن کے خاندانی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کردی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہریتھک روشن کی 44 ویں سالگرہ کی تقریب میں سوزین خان سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس