شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ننھی زینب کو جس مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یہ کس کا تھا اور اس کا مالک کون نکلا،چونکا دینے والے انکشافات


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز اس کچے مکان کی شناخت کی گئی تھی جہاں زینب کو لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کیا گیا تھا آج اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ان ملزمان کی گرفتاری لاہور سے پکڑے گئے عمر نامی شخص کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک کا نام بابا رانجھا اور دوسرے کا آصف ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ یہ دونوں ملزم کچرا کنڈی کے قریب واقع کچے مکان میں چھاپے کے دوران گرفتار ہوئے۔ واضح رہے کہ قصور میں سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد بے رحمانہ طریقے سے قتل کرکے لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی گئی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس