شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نواز شریف سے بڑی شخصیت ملنے جاتی امرا پہنچ گئی ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی


لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہو گئی۔میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہو گا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس