شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے کوکوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کریں ۔۔کپتان کواہم سیاسی شخصیت کاکراراجواب


اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتا ہے یا اس پر لعنت بھیجتا ہے اس کو حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کرے۔ جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پاکستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو

بڑے بڑے سانحے نہ ہوتے ۔ پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، قصور پارلیمنٹ کا نہیں بلکہ حکومت کا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری نااہلی ہے یہی وجہ ہے کہ آج لوگ پارلیمنٹ کوبرا بھلا کہہ رہے ہیں مگر جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ان کے استعفے کی بھی کوئی حیثیت نہیں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس