شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اے ڈی خواجہ نے سندھ حکومت کوناکوں چنے چبوادئیے :آئی جی سند ھ کے لیے عدالت سے بڑی خوشخبری آگئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تقرری سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف

حکومت سندھ کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی تقرری سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وفاق کو اقدامات اٹھانے سے روک دیا۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ آئی جی کی تقرری پر وفاقی حکومت کےکسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی اور سندھ میں آئی جی کی تقرری کا معاملہ عدالت کے فیصلے سےمشروط ہوگا۔سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی خواجہ کو سندھ میں تبادلے کا مکمل اختیار ہوگا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس