شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اناللہ واناالیہ راجعون ،صبح صبح بلوچستان سےانتہائی ا فسوسناک خبرآگئی ،متعدداہلکارجاں بحق


کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پیش آیا۔واقعے میں زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

کردیا گیا۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 3 روز کے دوران اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل 16 جنوری کو بھی کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس