شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عامر خان کے بھائی اور میلا فلم کےمعروف اداکار اب کس حال میں ہیں؟


کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھائی بھی ایک اچھے اداکار ہیں ؟ عامر خان کے بھائی فیصل خان کو کافی فلموں میں دیکھا جاچکا ہے، جن میں سے کچھ فلمیں خاصی مشہور بھی ہوئی ہیں۔چلے ہم آپ کو بتائے کہ سال 2000 میں ایکشن مصالحہ فلم ‘میلا’ میں عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان نے مرکزی کردار ادا کیا

تھا۔ فلم میں جہاں عامر خان نے کشن پیارے کا کردار نبھایا تھا وہی ان کے بھائی فیصل خان نے شنکرشانے کا مشہور کردار نبھایا تھا۔صرف یہی نہیں عامر اور فیصل خان ایک ساتھ معروف فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ اور ‘قیامت سے قیامت تک’ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ فیصل خان نے اپنا ڈبیو فلم’قیامت سے قیامت تک’ سے کیا تھا۔تو چلیں دیکھتے ہیں کہ بولی وڈ میں اتنے عرصہ کام کرنے والے یہ اداکار اب کہا ہیں اور کیسے دکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2007 میں فیصل خان دو دن تک لاپتہ رہے تھے جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ لاپتہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ فیصل خان نے عامر خان کے خلاف لاپتہ ہونے سے کچھ دن قبل پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کیونکہ ان کے مطابق عامر خان نے انہیں ذہنی بیماری کے باعث گھر میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا تاہم فیصل خان پونے پہنچ گئے ۔کچھ ہی دنوں میں انہیں پونے سے ممبئی لایا گیا اور پھر ان کی ذہنی بیماری کا علاج کروایا گیاالبتہ حالیہ رپورٹ کے مطابق کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور رہنے والے اداکار فیصل خان ایک بار پھر بولی وڈ میں قدم رکھنے

جارہے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق فیصل ایک نئی فلم کرنے جارہے ہیں جس کا نام عارضی طور پر’مینٹل’ رکھا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس