شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عمران خان تم لیڈر ہو ۔۔۔۔۔قوم کو فرنٹ سے لیڈ کرو ۔۔۔۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کپتان کو ایسا کیوں کہا ؟ شاندار خبر آگئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالا قانون سے بالاترہے جوغیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟ عمران خان کی بنی گالہ رہائش کے غیرقانونی ہونے سے متعلق درخواستیں ہیں اگرتعمیر قانون کے مطابق ہیں توٹھیک ہے عمران خان غیرقانونی تعمیرات

کیخلاف کپتان بنیں،چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہ میں تین رکنی بنچ نے بنی گالہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات ازخودنوٹس کی سماعت کی چیف جسٹس نے غیرقانونی الاٹ منٹ کے معاملے توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا ، چیف جسٹس نے عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سے متعلق ریمارکس دیتے پوچھا کیا بنی گالا قانون سے بالاترہے جوغیرقانونی تعمیرات ہوئیں؟ ،عمران خان کے پاس گھرکا نقشہ ہے توپاس کروا لیں ، لیڈرکوہرمعاملے میں فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہیے ، عمران خان غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کپتان بنے بابراعوان نے عمران خان کا گھرغیرقانونی تعمیرات میں شامل نہ ہونے کا بتایا توچیف جسٹس بولے بنچ نے عمران خان کا گھرغیرقانونی ہونے کا نہیں کہا بہت سارے لوگوں نے درخواست دی ہے اگربنی گالہ رہائش گاہ کی تعمیرات قانون کے مطابق ہیں توٹھیک ہے چیف جسٹس نے تمام فریقین سے مسائل کی نشاندہی اورحل کیلئے تجاویز دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے تعمیرات کو تباہ نہیں کرنا غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت

دو ہفتے کیلے ملتوی کرد ی یا د رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر ات اور تجاوزات کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے نوٹس لینے کے مطالبہ کیا تھا، چیف جسٹس نے معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کی تھی ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس