شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

چینی حکام مایوس :پاکستان نے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیرکے کنٹرول بارے بڑافیصلہ کرلیا


اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے چینی حکام کی مایوسی کی وجہ بننے والی صوبوں کی سست روپیشرفت کے باعث چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین ایم ایل۔I پروجیکٹ کو ’’اسٹریٹجک پروجیکٹ‘‘ کے پرانے اسٹیٹس سے ڈاؤن گریڈ کرنا چاہتا ہے

جس کا نتیجہ قرضوں کی شرائط میں تبدیلی کی صورت میں نکلا، 2 ارب ڈالر کے کراچی سرکلر ریلویز پروجیکٹ پر عملدرآمد کو متاثر کرنے والے ایشوز بھی حل نہ ہوسکے۔وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ ترجیحی ایس ای زیز پر سست ژفتار پیشرفت چینی حکام کو مایوس کر رہی ہے اور حکومت ان ایس ای زیز کو بچانا چاہتی ہے، زونز کا منصوبہ چینی صنعتوں کی ترغیب کے لیے بنایا گیا تھا مگر ایک سال سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ان معاملات کو حل کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی، سرمایہ کاری بورڈ، این ایچ اے اور اقتصادی امور ڈویڑن پر مشتمل وفد آئندہ ہفتے چین جائے گا۔ابتدائی تجویز کے مطابق وفاقی حکومت صوبوں میں ان زونز کی تعمیر کرے گی اور ان کی آمدنی کو متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس