شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھامیچ ۔۔۔۔سرفراز نے تبدیلیوں کااشارہ دیدیا


لاہور( ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی مسلسل شکستوں پر دلبر داشتہ کپتان سرفراز احمد نے چوتھے میچ کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔ڈونیڈن میں ناکامی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولرز نے آخری 20 اوورز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا جس کے بعد امید

تھی کہ فتح کے ساتھ سیریز میں واپس آجائیں گے لیکن بیٹنگ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاپ آرڈر پر فارم نہ کرے تو مڈل اور لوئر آرڈر کے لیے صورتحال سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے تاہم کوشش کریں گے کہ چوتھے میچ میں مختلف حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح کے ساتھ سیریز میں خسارہ کم کریں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس