شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آرمی چیف بھاشن نہ دیں بلکہ۔۔۔۔مقبوضہ کشمیرکے وزیرتعلیم نے بپن راوت کوآئینہ دکھادیا


سری نگر (ویب ڈیسک )مقبوضہ وادی کے وزیر تعلیم الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو غیر ضروری بیان بازی کے بجائے سیکورٹی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر تعلیم الطاف بخاری نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے اسکولوں میں دو جھنڈے اور دو نقشے اس لیے ہیں کہ جموں کشمیر کا علیحدہ آئین ہے اور بھارتی آئین کے

آرٹیکل 370 کے تحت وادی کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر کے نظام تعلیم پر تنقید کرتے ہوئے جموں کشمیر کے اسکولوں میں دو جھنڈے اور دو نقشے لگانے پر سوال اٹھایا تھا





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس