شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اس کاہرشہرہمارے ایٹمی میزائلوں کی رینج میں ہے۔۔۔وفاقی وزیرکاایسابیان جس سے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی


شیخوپورہ (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی جدیدترین جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی ہے بھارت کا ہر شہر ہمارے میزائل کے نشانے پر ہے بھارت پاکستان میں کسی بھی قسم کا ایڈونچر کرنے کا شوق پورا کر لے بھارت کو ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ اس کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی

یاد رکھیں گی بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز ہے ایسے بیانیہ کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جا ئے گا پاکستان کا دفا ع ناقابل تسخیر ہے بھارت کی غلط فہمی جلد دور کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹھٹھہ اکبر شاہ میں سوئی گیس فراہمی منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، ملک ندیم محمود چوہان ، آرگنائزر مسلم لیگ (ن)فیروزوالہ چودھری محمود اختر گورایہ ، چودھری شہباز گجر ، صفدر شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاوفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ توانا ئی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ گیس کی موجودہ پیداوار ملکی ضروریات کا نسف پورا کررہی ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے بدقسمتی سے گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے ملکی ترقی و خوشھالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے عوام کا سب کچھ نظر آرہا ہے کہ کون کام کرہا ہے اور کون انتشار پھیلا رہا ہے ہم نے جمہوریت پر ہی چلنا ہے عوام کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا انقلاب

اور نیا پاکستان کے دعویداروں نے جو اس ملک کا حال کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی پر الیکشن 2018میں بھی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے دائرے میں شمولیت سے فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراہوا ہے فاتا کی محرومیوں کی بنیاد رکھ دی ہے اب ان کے زخموں پر مرہم پر مرہم بھی رکھیں گے ہمارے لئے فخر کی باعث ہے کہ ملک بانی جماعت کو یہ اعزاز ملا ہے فاٹاعوام کے حقوق کی بحالی کے کارنامے میں تمام سیاسی جماعتوں، فریقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کہا کہ ریاست قومی سلامتی کو درپیش چیلنجزسے بخوبی آگاہ ہے پا کستان میں کسی دہشت گرد گروپ کے خفیہ ٹھکانے نہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے آپریشن ردالفساد کے باعث ملک میں شدت پسندوں کا کو ئی ہمدرد ہے نہ ہی ان کے پاس کو ئی جگہ ہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس