شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

میاں صاحب ریاستی اداروں سے مت ٹکرائوورنہ۔۔۔سابق وزیرداخلہ نے نوازشریف کوبڑی نصیحت کردی


ٹیکسلا(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار ولی خان کا کہنا ہے کہ متعدد معاملات پر پارٹی کی قیادت سے اختلافات کے باوجود وہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ ہیں، جو اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔انہوں نے واہ کینٹ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے

اختلافات کے باوجود، ان کی مسلم لیگ (ن) سے وفاداری کسی بھی قسم کے شک سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں موجود کچھ دوست سابق وزیراعظم کو غلط تجاویز دے رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’میں کھل کر اختلافات پر رائے دیتا ہوں جو انہیں پسند نہیں‘۔انہوں نے پارٹی کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر تجویز دی کہ ریاستی اداروں سے ٹکراؤ کا درست وقت نہیں اور یہ ان کے لیے اور پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے دہرایا کہ سب کو مل کر ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد ان کے لیے سب سے زیادہ مقدم تھا جبکہ ان کے نزدیک سیاست عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’عوامی خدمت اور شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ملک کے مختلف حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے شہریوں کی زندگیوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس