شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ملزم کو مقابلے میں نہ پھڑکانا، گرفتار کر کے منظر عام پر لانا،


لاہور (نیو زڈیسک ) ملزم کو مقابلے میں نہ پھڑکانا، گرفتار کر کے منظر عام پر لانا، اعتزاز احسن نے زینب کے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پھرتی دکھائیں،رہنماء پی پی اور ممتاز ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا کہ قصور میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، یہ واقعہ سیریل کلنگ کی مثال ہے، سیریل کلنگ میں

ایک ہی شخص اغواء ، زیادتی اور قتل کرتا ہے، اس معاملے میں پولیس لاتعلق نظر آئی، قصور کے شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ساری دنیا کی توجہ واقعہ پر دلوائی، قصور والوں نے معاملے کو اجاگر کر کے بڑی بیماری کی تشخیص کی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ 3 ہزار پولیس اہلکار شریف خاندان کی سکیورٹی پر مامور ہیں، شہباز شریف نے بزدلوں کی طرح رات کے وقت آ کر تعزیت کی ہے، سارا تحفظ وزیر اعلیٰ کے لئے ہے، ہم نے امن کے ساتھ رہنا ہے، کوئی سیاست نہیں کر رہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹھیک ملزم گرفتار ہو، ملزم کو کسی جعلی پولیس مقابلے میں مارا نہ جائے اور ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ غلط نہ ہو کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اصلی ملزم پکڑا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس