شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بالی وڈ اداکار سلمان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف  کو  بہن کی فرمائش پر 


ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف  کو  بہن کی فرمائش پر  فلم نگری میں لے ہی آئے ۔سلمان خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں۔ کترینہ کیف اور انڈسٹری نے نئے چہرے

کو متعارف کرنے کیلئے سلمان خان کی کاوش کو سراہا اور داد بھی دی ہے ۔ سلمان خان نے فلمی دنیا میں کترینہ کیف، سنی لیون، زرین خان، آتیہ شیٹھی اور سورج پنچولی سمیت کئی چہرے متعارف کرائے ہیں۔لیکن ان میں سے صرف کترینہ ہی فلم نگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کئی عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی ہیں جس پر اب سلومیاں نے حامی بھر لی ہے۔سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنے پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس