شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’ڈبہ پیک دودھ بندھ ‘‘ چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑا حکم جاری کر دیا


کراچی(نیو زڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان نے آج ہی مارکیٹوں سے ڈبے والے دودھ اٹھانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبے کے ناقص دودھ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت عظمیٰ نے ڈبوں کے دودھ کےتمام نمونے پی سی ایس آئی آر بھیجنے کا حکم دیا اور دودھ کے نمونوں کے ٹیسٹ کی ذمے داری فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کو

سونپ دی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈبوں میں فروخت ہونے والا دودھ ، دودھ نہيں بلکہ فراڈ ہے۔انہوں نے پیکٹ والے دودھ کے تمام برانڈز کی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم جاری کردیا اور ریمارکس دیے کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لگا کر لیبز ٹھیک کرائی ہیں، سندھ میں فوڈ اتھارٹی ہی نہیں، سندھ حکومت کر کیا رہی ہے؟سپریم کورٹ نے کراچی بھر سے بھینسوں کو لگنے والے انجیکشنز ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ اس حوالے سے فوری کارروائی کی جائے اور رپورٹ آج ہی رات 11 بجے تج ان کی رہائش پر پیش کی جائے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس