شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سوائن فلو کیسے پھیلتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا


کوئٹہ (نیو زڈیسک)سیکرٹر ی صحت جاوید انور و ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاکر علی بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے میں موسمی (سوائن فلو) کے سدباب اور لوگوں کو اس مرض کے بارے میں معلومات و آگاہی فراہم کرنے کے لیے صوباہی سربراہ ملیریا کنٹرول پروگرام بلوچستان و فوکل پرسن موسمی فلو (سوائن فلو) ڈاکٹر

کمالان گچکی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے پہلے مرحلے میں سبی، جعفر آباد ، نصیر آباد پر مشتمل اضلاع میں جا کر کمیونٹی کی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کوموسمی فلو (سوائن فلو) کے بارے میں مختلف سیشنز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مرض قابل علاج ہے ،اسکا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے آلودہ ذرات اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے جب کوئی صحت مند شخص اس کو چھوتا ہے یا وہاں سانس لیتاہے تو وائرس اس تک منتقل ہو جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہر نزلہ، زکام موسمی فلو (سوائن فلو) نہیں ہوتا ، آس کی بنیادی علامات میں بخار، کھانسی، سر درد ، پھٹوں اور جوڑوں کا درد، گلا خراب ہونا ، ناک کا بہنا، جبکہ پیچیدگیوں کی صورت میں سانس میں دشواری، سینے میں درد الٹیاں اور دست شامل ہیں، لہذا ان علامتوں کی صورت میں کوالیفائڈ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ طب سے منسلک افراد پیشہ ورانہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کمیونٹی کو معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور انہیں تلقین کرتے ہوئے بتایا جائے کہ لوگ عوامی مقامات میں کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو پیپر کیسے ڈھانپ لیا کریں۔

صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں ٹشو پیپر کے استعمال کے بعد اسکو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا کریں، گندے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں، منہ یا ناک کو نہ چھوئیں، متاثرہ شخص سے ملتے وقت ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ان آگاہی سیشنز میں طب کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز،

پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز و متعلقہ حکام، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں، و دیگر مکتبہء فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ان اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسروں جن میں ضلعی ہیلتھ آفیسرجعفر آباد ڈاکٹر سرفراز احمد جمالی،ضلعی ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر منان، ایم ایس ڈاکٹر محمود، سبی کے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے ضلعی سطح پر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس