شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

قادیانی اہلخانہ سمیت معروف عالم دین کے پاس کلمہ پڑھنے پہنچ گیا


حافظ آباد(نیو زڈیسک ) مفتی علامہ قاری غلام مصطفی سلطانی نے جامعہ مسجد صدیقہ مدھریانوالہ میں بعد از نماز جمعہ ایک قادیانی کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا تفصیلات کے مطابق محلہ بہاولپورہ کے قادیانی کبیر ولد لطیف نے مفتی علامہ قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا اس نے کہا کہ میرا پورا خاندان قادیانی ہے میں

قادیانیت سے تائب ہو کر مسلمان ہو گیا ہوں آئندہ جمعہ کو میرے بیوی بچے بھی مفتی علامہ قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں گے اس کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا ہے بعد ازاں اسلام پر قائم رہنے کی اس کے لیے دعا کروائی گئی ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس