شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جعلسازی سے مکمل محفوظ پاکستانی ای پاسپورٹ کا اجراء مارچ سے کیا جائے گا


پشاور(نیو زڈیسک ) جعلسازی سے مکمل محفوظ پاکستانی ای پاسپورٹ کا اجراء مارچ سے کیا جائے گا۔سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے پانچ سو سے زائد آزمائشی پاسپورٹ تیارکر لئے گئے ہیں۔پہلے مرحلے میں ای پاسپورٹ سرکاری افسران اورسفارتکاروںکو جاری کئے جائینگے اوردوسرے مرحلے میں عام شہریوںکو ای پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔

جعل سازی سے محفوظ رکھنے کے لئے ای پاسپورٹس میں نئے محفوظ ترین سکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔مذکورہ سیکورٹی فیچرز میں کابورڈٹیڈ صفحات ، ایک عام فوٹو اور ایک ڈاٹیڈ فوٹو بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق کابورٹیڈ صفحات سے پاسپورٹ میں کسی قسم کے تبدیلی ناممکن ہو گی۔جبکہ بائیو میٹرک پاسپورٹ پرلگی ہو ئی چپ میں پاسپورٹ ہولڈرز کے تمام کوائف بھی درج ہو نگے۔دس سالہ ای پاسپورٹ کی فیس اس مدت کے لئے جاری کردہ عام پاسپورٹ کے برابر ہو گی ای پاسپورٹ کے اجراء کے بعد موجودہ کمپیوٹر ائزڈپاسپورٹ کوبتدریج متروکہ قراردیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس