شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سی پیک منصوبہ،چین نے پاکستان میں کیا چیز کے استعمال کی خواہش کا اظہار کر دیا ، امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


بیجنگ(نیو زڈیسک)پیپلز بینک آف چائنا (پی بی سی) نے سرحد کے دونوں اطراف میں یوان کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینک کی ویب سائٹ پر ڈالے گئے ایک نوٹس میں اس کام کو سر انجام دینے کے 5 طریقہ کار بھی بتایا گیا

اور کہا گیا کہ کہ اس اقدام سے سرحد پار تجارت بڑھے گی۔پہلے طریقہ کار کے مطابق قانون کے مطابق کی گئی تمام سرحد پار تجارت کے معاملات جنہیں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذریعے کیا جاتا ہے کو آر ایم بی برائے انٹر پرائزز کے ذریعے طے کیا جائے۔اس کام کے لیے بینکوں کو نئی مالیاتی مصنوعات تیار کرنی ہوں گی جس میں آر ایم بی بزنس پالیسیز کا استعمال ہوگا۔دوسرا، بیلٹ اور روڈ اقدام (بی آر آئی) پر کام کرنے کے لیے سرحد پار آر ایم بی تصفیہ کے ذریعے ملازمت کے معاوضے، سماجی فلاح اور خاندانی الانس کو پورا کیا جائے۔اس کام کے ذریعے سرحد پار کام کرنے والے افراد کے لیے رقوم کی اپنے ملک میں منتقلی آسان ہوجائے گی۔تیسرا، ایک ماحول دوست ترقی کی جائے۔چوتھا، سرحد پار سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈائریکٹ آر ایم بی سرمایہ کاری کیے جانے آسان ترین بنایا جائے۔نوٹس میں اس حوالے سے متعلقہ طریقہ کار بھی بتایا گیا جس میں متعلقہ اکانٹ کھولنے اور ادائیگیوں پر پابندیوں کو ختم کیا جائے گا اور بینکوں کو اجازت دی جائے گی کہ انٹرپرائز کی متعلقہ سروسز کو پورا کرے۔پانچواں، مقامی انٹرپرائز کی جانب سے بونڈز کے ذریعے فنڈ کرنا

اور شیئرز کو ضرورت کے مطابق واپس چین منتقل کیا جانا۔اس کے ذریعے انٹرپرائز کے متعلقہ طریقہ کار اور روز مرہ کے آپریشنز انتہائی آسان ہو سکیں گے۔خیال رہے کہ سرحد پار تجارت کے لیے آر ایم بی تصفیہ کے پائلٹ پروگرامز کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا جو مارکیٹ کے اصولوں پر مبنی تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس