شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

چوکیدارکی تین سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش۔۔۔پھرجواس کیساتھ ہواوہ کسی کے وہم وگماں میںبھی نہ تھا


کراچی(ویب ڈیسک) ابراہیم حیدری کے علاقے میں شہریوں نے تین سال کی کم سن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، اغوا میں ملوث چوکیدار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں اہل خانہ اور شہریوں نے تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور اغوا کی کوشش میں ملوث چوکیدار کو تشدد

کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ بچی نے گھر جا کر والدین سے شکایت کی تھی۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق اسکول کے چوکیدار نے گزشتہ روز بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، تاہم اہل خانہ کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ آج اہل خانہ اور دیگر شہری اسکول پہنچے، جہاں انہوں نے چوکیدار کو دیکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ینجرز موقع پر پہنچی تو شہریوں نے اسکول کے چوکیدار عیدو کو پکڑ کر رینجرز کے حوالے کردیا۔ رینجرز نے بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کچھ روز قبل قصو کے علاقے میں بھی سات سالہ زینب کو ٹیوشن سے گھر جاتے ہوئے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں غم و غصہ اور مظاہرے کیے گئے، جب کہ پتوکی اور سرگودھا میں بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات حالیہ دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس