شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پاکستانی پھل فروش خاتون کی سن لی گئی عر ب اما رات کے سفا رتخا نے بڑا اعلان کر دیا


اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستانی پھل فروش خاتون کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے ، یو، اے ، ای کے سفارت خانے کی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پریو اے ای کے سفیر حامد عبید الزابی نے سوشل میڈیا پر اسکی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اعلان جاری کیا ہے کہ سفارتخانہ اس خاتون کی مالی امداد کرے گا تاکہ اسکے بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں،

چھ ہفتوں قبل فیس بک پر کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے یاسمین بی بی کو “فروٹ لیڈی ” کے نام سے سوشل میڈیا پرنمایاں کرنے کی کوششیں شروع کیں تھیں۔ یاسمین بی بی عام طور پر اسلام آباد کے پاش ایریا میں پائی جاتی ہے جہاں وہ ایک ریڑھی پر پھل لگائے ہوتی ہے اور اپنے بچوں کی روزی روٹی کماتی ہے۔یاسمین بی بی کے شوہر کی کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوگیا تو اس نے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے بھیک مانگنے کی بجائے پھلوں کی ریڑھی لگانا شروع کر دی۔یاسمین بی بی گولڑہ شریف میں رہتی ہے اور وہیں کی منڈی سے پھل خرید کر ریڑھی لگاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یاسمین بی بی کی خبر پھیلنے لگی تو یہ متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی کی نظر سے گزری جس پر جلال شیرازی ذاتی طور پر یاسمین بی بی سے ملنے پہنچ گئے اور انہوںنے اسکی مالی مدد کرنے کی حامی بھر لی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس