شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ون ڈے الیون آف دی ایئر 2017 کا اعلان کر دیا گیا


لاہور (نیوز ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔شائقین کی ون ڈے الیون آف دی ایئر 2017 کا اعلان کر دیا گیا پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی بھی شامل ہیں۔

ایک سروے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا، شائقین کی جانب سے 2017 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں۔ فینز الیون میں روہت شرما، کوانٹن ڈی کاک، ویرات کوہلی کپتان، اے بی ڈی ویلیئرز، بابر اعظم، ایم ایس دھونی، بین سٹوکس، ہردیک پانڈیا، راشد خان، حسن علی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی فینز الیون آف دی ایئر میں پاکستان کے شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں، اسکواڈ میں روہت شرما کپتان، ایون لیوئس، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ ملر، شعیب ملک، بین سٹوکس، بھونیشور کمار، سنیل نارائن، راشد خان، حسن علی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ فینز ٹیسٹ الیون اور ویمنز الیون میں کوئی پاکستان پلیئر شامل نہیں ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس