شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کھلا دودھ پینے والو ں کیلئے انتہائی تشو یش ناک خبر ، حقیقت جان کر دودھ پینے سے پہلے سو بار سو چیں گئے


بنوں(نیوز ڈیسک )مزید بنوں کے شہریوں کو دودھ کی شکل میں زہر نہیں پلانے دینگے خفیہ اطلاع کو مصدقہ جان کرٹیم کو غوریوالہ پولیس اسٹیشن بھیجا جنہوںنے پنجاب سے آنے والے3ٹرکوں90ڈرموں میں موجود13500لٹر کیمیکل ملا وٹ شدہ دودھ کو پکڑ کر دریائے کرم میں تلف کیا گیا دودھ ڈیلرز کو بھاری جرمانہ کیا گیا دریائے کرم میں موقع پر موجود

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر عید نواز شیرانی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کے خصوصی ہدایت پر بمعہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس آفسروں کی مدد سے ڈی آئی خان روڈ پر صبح4بجے بنوں کیلئے دودھ لانے والے 8 ٹرک سے نمونے لیکر موقع پر چیک کئے جس میں 3گاڑیوں کے 13500لیٹر دودھ ملاوٹ شدہ ثابت ہوگیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے تینوں ٹرکوں کو میڈیا کے سامنے کرم پل کے نیچے کرم دریا میں تلف کیا گیا اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والے کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ واضح کر دیا کہ ضلع بنوں میں سارے دودھ فروشوں کا دودھ کیمیکل والا نہیں ہے کیونکہ ہم نے ٹوٹل 8گاڑیاں چیک کیئے جس میں صرف3گاڑیوں کے دودھ میں فارمولین یوریا کھاداور ڈیٹارجنٹ ملا ہوا ثابت ہوگیاہے جس بناء پر اس دودھ کو تلف کیا جا رہا ہے انہوں نے بنوں کے عوام اور دودھ ڈیلرز کو خبردار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی معلومات اور کروائی سے غافل نہیںجو بھی عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کریگا انہیں عبرتناک سزا دی جائیگی اس قسم کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرینگے اور ملاوٹ والے دودھ کو نہروں اور دریائوں میں بہا ئنگے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس