شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے احمد شہزاد کے حق میں فیصلہ دے دیا


لاہور (نیو زڈیسک )پاکستان کرکٹ میں “سلیفی بوائے” کہلانے والے احمد شہزاد کا نام نیوزی لینڈ کےخلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے والے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ابتداء میں اطلاعات تھیں کہ قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھی دائیں ہاتھ کے اوپنر احمد شہزاد کو موقع دینے کے حق میں نہیں

تھے،البتہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے احمد شہزاد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔یاد رہے کہ 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 26.52 کی اوسط سے 1353 رنز بنانے والے احمد شہزاد ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔محکموں کے درمیان حالیہ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں حبیب بینک کی قیادت کرنے والے احمد شہزاد نے 7 میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کے ساتھ 407 رنز بنائے تھے البتہ دورہ نیوزی لینڈ میں فی الحال امکانات یہی ہیں کہ وہ پہلے ٹی 20 میں آٹومیٹک چوائس نہیں ہوں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس