شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کوئی انسان ایسا بھی کرسکتا ہے ؟معصوم زینب قتل ،اظہر علی بھی خاموش نہ رہ سکے


نیلسن (نیوز ڈیسک)قصور میں سات سالہ معصوم زینب کے قتل پر قومی کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے ۔ قومی کرکٹرز نے ٹویئٹر پو اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے زینب کے قتل کو لمحہ فکریہ قرار دیا ۔پھول سی معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل نے قومی کھلاڑیوں کو بھی جھنجوڑ کر رکھ دیا .آل راؤنڈر محمد حفیظ کہتے ہیں۔

باپ ہونے کے ناطے زینب کے والدین کے دکھ کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے .اظہر علی حیران ہیں کہ کوئی انسان ایسا بھی کر سکتا ہے .محمد عامر کہتے ہیں نا جانے ہم کس قسم کے معاشرے میں رہتے ہیں .شاداب خان نے اس سانحہ کو انسانیت سوز سانحہ قرار دیا .وہاب ریاض غمزہ ہیں کہ پاکستان میں ایسا سانحہ ہواقومی کھلاڑیوں نے زینب کے لیے انصاف کی اپیل بھی کی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس