شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے۔۔ایسا بیان جاری کہ شائقین کرکٹ خوشی سے نہال


کراچی (انقلاب ویب ڈیسک) سٹار پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دے ڈالی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ،اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیوں سے بھری ہوئی شادی شدہ زندگی سے نوازے ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آج ہی شاد ی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ بھارتی شہر راجکوٹ میں شادی کی تقریب ہوئی ۔ جبکہ اس بارے میں باضابطہ تقریب اٹلی کے شہر ٹسکنی میں 15دسمبر کو ہو گی جس میں مشہور فلمی اداکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس