شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

دشمن سے ہر قیمت پر بدلہ لینے والا کینہ پرور پرندہ


انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ‘اسکوا ‘ نامی پرندہ اپنے دشمن کو کبھی نہیں بھولتا، اور جہاں ملتا ہے اس پر حملہ ضرور کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے گھونسلے، انڈے یا خود اسے ہراساں اور ستانے کی کوشش کرتا ہے تو’اسکوا’ نامی پرندہ اسے نہیں بھولتا اور فوری طور پر اس پر حملہ کرکے حساب برابر کردیتا ہے۔انٹارکٹیکا میں انسانوں کی رسائی عام نہیں لیکن جنوبی کوریا کے ماہرین نے انٹارکٹیکا کےایک تحقیقی اسٹیشن پر پرندوں کے تحقیقاتی شعبے نے ‘اسکوا’ نامی پرندے کی اس خاصیت کو دریافت کیا ہے۔پرندہ اپنے انڈے اور گھونسلے کے قریب جانے والے لوگوں کے چہرے کو بھی یاد رکھتا ہے اورجوابی حملہ کرتا ہے۔اس سے قبل  کوے سمیت کئی پرندے اسی طرح کا برتاودیکھا گیا تھا لیکن پہلی مرتبہ اسکوا میں اس صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے۔ براؤن اسکوا صرف 2 سے 4 مرتبہ میں ہی دیکھنے والوں کو یاد کرلیتا ہے اور اس میں چہرے کی شناخت کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔اس تجربے کیلئے کوریا کے سائنسدانوں نے کئی تجربات کیے اور اس دوران 2 افراد میں سے ایک نے پرندے کے گھونسلے کے پاس جانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ان دونوں کو مخالف سمت میں جانے کو کہا تو پرندہ فوری طوری پر حملہ آور شخص کی جانب لپکا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس